مومن کی اللہ کیساتھ گفتگو کا دوسرا نام نماز ہےاگر ہماری نماز ٹھیک ہو جائے تو ہماری زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آجائے گی

کائنات نیوز ! نماز مومن کی اللہ کیساتھ گفتگو کا دوسرا نام ہے، اگر ہماری نماز ٹھیک ہو جائے تو ہماری زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے۔ آج ہم فرض نماز بھی پڑھتے ہیں۔ نوافل پر بھی زور دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود نماز سے ملنے والے فیوض وبرکا ت سے محروم ہیں۔ جس کا بنیا دی سبب ہماری نماز کا درست نہ ہو نا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان کی حرمت کو کعبہ کی بھی حرمت سے زیادہ اہم قرار دیا ہے۔ لیکن ہم دوسرے مسلمان کی حرمت کو نقصان پہنچانے میں دریغ نہیں کر تے۔ایثا و محبت ہماری زندگیوں سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں ایسی نمازیں ادا کرنی ہو نگی جس میں ہم اللہ سے باتیں کر سکیں اسے اپنے دکھڑے سنا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام الطریقہ المحمدیہ کے سربراہ پرنسپل اکیڈمی آف اسلامک سائنسز کے پرنسپل شیخ احمد دباغ نے گذشتہ روز جامع مسجد پھو لدہار میں اصلاح نماز خلوت کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ تربیتی سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں محمد غلام محی الدین، محمد افضل بھائی کے پاکستان کے مختلف شہروں سے متلاشیان حق کی ایک بڑ ی تعداد موجود تھی، شیح احمد دباغ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے نماز کو مومن کی معراج قرار دیا کہ جسکی بدولت انسان اللہ کے ساتھ براہ راست گفتگو کرتا ہے۔ ہماری اسلامی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے نماز کی بدولت اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کی جس کا بنیادی مرکز انکی نماز کا کامل ہو نا تھا۔ آج بد قسمتی سے ہم نماز میں اللہ تعالیٰ سے گفتگو کر نے کے بجائے دنیا بھر کے مسائل پرسوچ رہے ہوتے ہیں۔

ہمارا جسم نماز پڑ ھ رہا ہو تا ہے۔ لیکن ہمارا دل و دماغ دنیا کے جھمیلوں میں ڈوبا ہو تا ہے۔ ہمیں نماز میں اچھے بر ے خیالات نئے منصوبہ ذہن میں آ رہے ہو تے ہیں۔ اس کا بنیادی سبب ہمارا نفس کا کمزور ہو نا ہے۔ شیطان ہمارے دل و دماغ میں وسوسہ اور خیالات انڈیلتا ہے اور ہم مجبور ولاچار اسکے بہکاوے میں آکر اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنی ملاقات کا سارا مقصدا پنے ہاتھوں ختم کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نماز پڑھنے کیساتھ ساتھ اسے سے ملنے والے پیغام پر بھی عمل کر نا چاہیے۔ عفودرگزر سے کام لینا چاہیے، ایثار و محبت کے سلسلہ کو فروغ دینا چاہے، دوسرے مسلمان بھائی کے جان مال، عزت آبر وکی حرمت برقرار رکھنی چاہیے، ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں اپنی عملی زندگی سے ان تمام تر معاملات میں رہبری و رہنمائی فرمائی۔ ان پر عملدرآمد کر کے ہم حقیقی معنوں میں نماز کے فیوض و برکات حاصل کر سکتے ہیں، اس موقع پر تقریب کے میزبان امام جامع مسجد پھولدہار محمد اسلم محسن اور الطریقہ المحمدیہ کے ڈاکٹر چن مبا رک ہزاروی نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ تربیتی نشست دو روز تک انعقاد پذیر رہی۔ جس میں مختلف سیشنز میں شرکاء کو نماز میں خشو ع وخضوع حاصل کر نے کے حوالے سے باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی

About admin

Check Also

لڑکی کے من میں آپ کے لئے پیار ہے یا نہیں، جانئے ان طریقوں سے

آئیے جانتے ہیں وہ طریقے جس سے آپ جان جائیں گے کہ لڑکی کے دل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *