کولیسٹرول ، موٹاپا، امراض قلب ، کینسر ۔۔۔۔۔ علاج صرف ایک پھل میں !

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ٹیکساس ریو گرانڈ ویلی کے شعبہ کیمیا کے ڈاکٹر دیبا ششپانڈے پادھیا اور ان کے ساتھیوں نے امریکا کے مرغوب پھل کی گٹھلی میں حیرت انگیز طبی خواص دریافت کئے ہیں۔ یواکاڈو عم زبان میں”مگرناشپاتی“ کہلاتی ہے اور اس کے ان گنت فوائد پہلے بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں مثلاً یہ کولیسٹرول گھٹاتا ہے، موٹاپا کم کرتا ہے، دل کو تقویت دیتا ہے اور کئی طرح کے امراض کو بھگاتا ہے۔ ماہرین نے ایواکاڈو کی 300 گٹھلیوں

کا چھلکا جمع کر کے اس کا پاو¿ڈر تیار کیا اور اسے پروسیس کرکے دو چمچے تیل اور ایک چمچہ چکنائی میں تبدیل کیا۔اس کے بعد کرومیٹوگرافی اور ماس اسپیکٹرومیٹری کے ذریعے اس کا جائزہ لیا گیا تو تیل میں 116 اقسام کے مختلف

مرکبات (کمپاو¿نڈ) دریافت ہوئے۔ ان میں تین کمپاو¿نڈ بہت کارآمد نکلے جن کے نام بیہنائل الکحل، ڈوڈیسینوئک ایسڈ اور ہیپٹا کوسین تھے جو بالترتیب جراثیم ختم کرنے، اچھے کولیسٹرول کو پروان چڑھانے اور سرطانی رسولیوں کو ختم کرنے میں مفید ہیں۔

About admin

Check Also

لڑکی کے من میں آپ کے لئے پیار ہے یا نہیں، جانئے ان طریقوں سے

آئیے جانتے ہیں وہ طریقے جس سے آپ جان جائیں گے کہ لڑکی کے دل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *