Breaking News

ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے 8آسان طریقے

تیز دوڑیںدوڑنے سے صرف آپ کی عمر درازنہیں ہوتی بلکہ روزانہ ایک سے دو منٹ دوڑ نا آپ کو سخت مشقت فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید ہے۔وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک لیںوٹامن ڈی ہڈیوں کی کثافت کیلئے ایک اہم جزو ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کو کیلشئم جذب کرنے کیلئے مدد فراہم کرتا ہے۔زیادہ سے

زیادہ زیتون کھائیںایک تحقیق کے مطابق زیتون اورزیتون کا تیل آپ کو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتا ہے جو آکسی ڈیٹواور دباؤ اورسوزش،جن سے ہڈیوں کو نقصان پہنچتا ہے،کو کم کرتا ہے۔سبزیاں کھائیںدودھ والی اشیاء ضرور آپ

کو کیلشیم اور وٹامن ڈی فراہم کرتی ہے لیکن سبزیاں بھی ایک طاقتور زریعہ ہے۔ مزید یہ کہ سبزیاں آپ کو فائبر ،اور دوسرے ضروری وٹامن فراہم کرتی ہے

اور ان میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔سگریٹ نوشی ترک کردیںسگریٹ چھوڑ دینے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں ہڈیوں کاتحفظ اس فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیئے۔

سگریٹ پینے سے ہڈیوں کی کثافت میں بے حد کمی آتی ہے۔خوب میوے کھائیںبادام ، کاجو اور مونگ پھلی میگنیشئم کے زبردست زرائع ہیں۔ یہ عنصر ہڈیوں کو سانچے کو بہتر بناتا ہے۔ میگنیشئم ہڈیوں میں کیلشیم جذب ہونے کیلئے ضروری ہے۔سورج میں نکلیںآپ کے جسم میں وٹامن ڈی بننے کا ایک اہم زریعہ سورج کی روشنی ہے۔جتنا وقت آپ باہر سورج کی روشنی میں گزارتے ہیں ہمارے جسم میں وٹامن ڈی قدرتی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

About admin

Check Also

”رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب مومن پر کوئی پریشانی آتی ہے تو ۔۔۔؟“

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب بھی مومن کسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *