Breaking News

گریڈ1 سے 22تک کے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں !!! بناولینٹ فنڈ میں زبردست اضافہ کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو دئیے جانے والے بناولینٹ فنڈ کی ماہانہ ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ کر دیا، گریڈ1سے گریڈ22 تک کے ملازمین کے لیے ادائیگیوں میں اضافے کا اطلاق 27اپریل2020سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ1سے گریڈ10تک کے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 1950روپے ماہانہ سے

بڑھا کر 3000روپے ماہانہ کردی گئی،گریڈ11سےگریڈ15 تک کے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 2550روپے سےبڑھا کر 3500روپے ماہانہ کر دی گئی،گریڈ16 سے 17 تک کے سرکاری ملازمین کی شرح5250 روپے سے بڑھا کر 6500روپے ماہانہ کی گئی

علاوہ ازیں گریڈ18سےگریڈ19 تک کےسرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 9000روپے سےبڑھا کر 11500روپےماہانہ کر دی گئی ہےجبکہ گریڈ20اوراس سےاوپرکے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح12000 روپے سےبڑھا کر15500روپےماہانہ کر دی گئی ہے۔

بناولینٹ فنڈ حاضرو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کےبچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں اور وفات پا جانے والےسرکاری ملازمین کی بیوہ کوادا کیا جاتا ہے،بناولینٹ فنڈکی ادائیگی معذوری کےسبب ریٹائر ہونے والےسرکاری ملازمین سمیت دیگرکو بھی کی جاتی ہے،

حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

حکومت ایسے کسی اقدام پر غور بھی نہیں کررہی، اسی طرح سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی درست نہیں ہیں۔

Reference:Hassan Nisar

About admin

Check Also

شریف خاندان کو کاپی کرکے اپنی آمدنی کے ذرائع چھپانے والی برطانوی خاتون بڑی مشکل میں پڑ گئی ، لندن سے حیران کن خبر

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک ایسی خاتون کی اپیل کو مسترد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *