کھانسی ،جوڑوں کا درد، جلدی اور دیگر بلغمی امراض فوری نجات کیلئے حکیموں نے آسان گھریلو نسخہ بتا دیا

ماہرین صحت کے مطابق خزاں اور سرما کا موسم بالخصوص پھیپھڑوں کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے، اس لیے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری دوائیں اور احتیاطی تدابیر پر پہلے ہی عمل پیرا ہونا چاہیے۔ حکما نے کہا کہ موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔

لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔ اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔ ان کے علاوہ بنفشہ اور برگِ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی بھی اس موسم میں مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں جلدی امراض ، کھانسی ،جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چہرے کی حفاظت کے لیے گلیسرین اور لیموں کا رس عرقِ گلاب میں ملا کر لگانا مفید ہے۔

About admin

Check Also

انشاء اللہ قیامت تک کوئی بیماری نہیں لگے گی یہ کلمہ صرف 1بار پڑھ لیں 99بیماریوں سے فوری شفاء

آج ہر انسان پریشان ہے کسی کو جانی پریشانی ہے تو کسی کو مالی پریشانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *