Breaking News

چھ باتیں لوگوں کے سامنے کبھی مت بتانا

پہلی : اپنی پریشانیوں اور غموں کا ذکر بھی لوگوں کی بجائے اپنے رب سے کیا کریں، بہت فائدہ ہوگا۔دوسری : کبھی بھی کسی سے بھی اپنی آمدنی کا ذکر نہ کیا کریں، ہر گز کسی کو یہ نہ بتایا کریں، کہ میرے پاس کتنا بینک بیلنس ہے ، کیونکہ آسمان سے زمین پر آنے میں کوئی زیادہ وقت نہیں لگتا ۔ تیسری : اگر آپ کسی سفر پر جارہے ہوں تو کو شش کریں کہ اپنی منزل کے بارے میں کچھ زیادہ بات نہ کریں تو اچھا ہے۔ چوتھا: اپنی فیملی کے معاملات ، گھر کے معاملات اور راز کبھی بھی کسی دوسرے سے شیئر نہیں کرنے چاہیے۔ پانچویں: کسی دوسرے کا راز بھی شیئر نہ کریں۔ جو آپ کے پاس امانت ہو ، ایسا کرنے سے آپ کا راز کسی دوسرے کے پاس بھی محفوظ رہےگا۔ چھٹی : نیکی کے ان کاموں کا بھی کسی سے ذکر نہ کریں۔ جو آپ اللہ تعالیٰ کی رضا کےلیے کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ اور آپ کے درمیان ایک معاملہ ہوتا ہے۔

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے اقوال تمام دنیا کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں آپ رضی اللہ ہو تعالئ عنہ کے فہم و فراست سے دنیا کا کوئی بھی انسان نہیں جو واقف نہیں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو باب العلم کہا ہے نبی پاک صلی اللہ وسلم کی اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے کوئی بھی ایسا علم نہیں ہے ۔ ایک دفعہ حضرت علی رضی اللہ ہو تعالئ عنہ کے پاس ایک شخص حاضر ہوا اور کہنے لگا اے امیرالمومنین میرے اور میری بیوی کے درمیان محبت نہیں ہے پیار نہیں ہے وہ ذرا ذرا سی بات پر مجھ سے ناراض ہو جاتی ہے اور بات بات پر جھگڑا کرنے لگتی ہے ہے یاامیرالمومنین ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔ اس کا یہ کہنا تھاتو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا! اے شخص چار ایسی باتیں ہیں جن کا ذکر تم اپنی بیوی کے سامنے نہ کرو تو وہ شخص بولا اے امیرالمومنین وہ کونسی چار باتیں ہیں

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا !تو کبھی بھی اپنی بیوی کے سامنے اپنی کسی پریشانی کی وجہ سے مت رونا ورنہ تم بیوی کی نظروں میں ایک کمزور ترین انسان کہلاؤ گے اور دوسری بات یہ ہے کہ کبھی بھی اپنی بیوی کو اپنی کمائی کے متعلق مت بتانا ،تم اسکی ہر جائز حاجت پوری کرو ہر جائز مراد پوری کرو مگر اپنی آمدنی کے متعلق اسے نہ بتانا اور تیسری بات یہ ہے اےشخص کبھی بھی اپنی بیوی کے سامنے اپنے ماں باپ اپنے بہن بھائیوں کی برائی مت کرنا ورنہ بیوی کی نظروں میں تمہارے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی عزت ختم ہوجائے گی اور چوتھی بات یہ ہے کہ کبھی بھی اپنی بیوی کے سامنے اس کے ماں باپ اور اس کے بھائیوں اور بہنوں کو برا مت کہنا ورنہ وہ تمہاری دشمن بن جائے گی ۔اےشخص یہ چار باتیں کبھی بھی اپنی بیوی کے ساتھ نہ کرنا ۔

About admin

Check Also

”رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب مومن پر کوئی پریشانی آتی ہے تو ۔۔۔؟“

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب بھی مومن کسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *