چاند پر پانی کی موجودگی کا انکشاف ، مگر پانی وہاں کس شکل میں موجود ہے ؟ حیران کن رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کئی چیزوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ،چاند پرنئی تحقیقی کے حوالے سے سائنسدانوں نے کہاہے کہ چاند کی سطح پر مالیکیول کی صورت میں پانی موجود ہے اور پانی کی مقدار پچھلے تصورات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ چاند کی سطح پر موجود برف

کی تہوں میں بھی بہت سے پانی کے مالیکیول موجود ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ ابتدائی اندازے کے مطابق چاند پر 40 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر برف کی سطح میں پوشیدہ پانی کے مالیکیول پائے جاسکتے ہیں۔چاند پر پانی کی موجودگی سے مستقبل کے خلائی مشنز کو نئی جہت حاصل ہو جائے گی۔ چاند پر پانی کے آثارکی خبر کے بعد امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پانی موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔

Reference: Hassan Nisar

About admin

Check Also

شریف خاندان کو کاپی کرکے اپنی آمدنی کے ذرائع چھپانے والی برطانوی خاتون بڑی مشکل میں پڑ گئی ، لندن سے حیران کن خبر

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک ایسی خاتون کی اپیل کو مسترد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *