ٹماٹر سے رنگ صاف کیوں ہوتا ہے؟ جانیں اس سے گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانے

ٹماٹر کھانے پینے کے ساتھ ایک اہم بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے استعمال سے جلد کے کئی بنیادی مسائل بھی حل ہوتے ہیں اور رنگ بھی نکھر جاتا ہے۔ آج ہماری ویب میں ٹماٹر کے چند استعمال آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو ہر طرح سے آپ کی جلد کی خوبصورتی کے لئے قابلِ قبول ہیں۔گرمی سے جلد کی رنگت خراب ہوجاتی ہے اور کالے دھبے بھی پڑجاتے ہیں

جوکہ میک اپ کرکے بھی نہیں چھپتے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو اپنے فریج میں رکھے ہوئے دو ٹماٹر نکالیں اور اپنے مسئلے کا حل تلاش کرلیں۔٭ ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو لیں اور کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔ ٭ تین ٹماٹروں کا رس نکال لیں اور اس کو تین حصوں میں کرلیں یعنی دو الگ الگ پیالیوں میں آدھا آدھا کرکے رکھ لیں۔٭ اب ایک پیالی میں تھوڑا سا ٹماٹر کا رس لیں اس میں ایک چمچ دودھ ڈال کر چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک مساج کرتی رہیں۔ گیلے کپڑے کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں۔٭ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچ شہد، ہلدی، لیموں کا رس اور ایک چمچ دہی شامل کرے پیسٹ بنالیں پھر اس کو اچھی طرح اپنے چہرے پر لگا کر مساج کریں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ ٭ بہتر نتائج چاہتی ہیں تو اس فیشل کو روزانہ استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد نکھر جائے اور تمام داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں۔ٹماٹر سے بنائیں رنگ گورا کرنے اور بلیک ہیڈز کو قدرتی

طور پر ختم کرنے والی جادوئی کریم تو جانیں اس کی ترکیب اور بنائیں اس کو آج ہی وہ بھی کچن میں موجود چیزوں سے۔٭ دو ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو لیں اور بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ اس میں چار سے پانچ چمچ کورن فلور ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر سات منٹ تک پکاتے رہیں۔ ٭ ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک لیموں کا رس ، دو وٹامن ای کے کیپسول، ایلوویرا جیل، آدھا چمچ زیتون کا تیل اور عرقِ گلاب شامل کرکے اچھی طرح ملالیں ۔ اس کریم کو روزانہ دن میں دو مرتبہ چہرے پر دس منت لگاکر سادے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں کہ اس سے نہ صرف رنگ گورا ہوگا بلکہ چہرے کی جلد بھی ٹائٹ ہوجائے گی ، گردوغبار بھی نہیں رہے گا ساتھ ہی بلیک ہیڈز قدرتی طور پر کنٹرول ہوجائیں گے۔ٹماٹر کے جوس میں ایک چمچ دہی مکس کرکے پیسٹ تیار کریں اور اس کو چہرے پر لگائیں، اس سے جلد پر رونق بحال ہو جاتی ہے، اسکن ٹائٹ بھی ہوتی ہے اور بے جان جلد میں جان بھی آ جاتی ہے۔ٹماٹر کو کاٹ کر

اس کے دو ٹکڑے کریں اس پر چینی لگائیں اور چہرے کا مساج کریں اس سے جلد ہائیڈریٹ رہے گی اور آپ کے کھلے مساموں میں موجود گندگی ختم ہو جائے گی۔ایک ٹماٹر کا گودہ نکال کر اس کو فریج میں رکھ لیں، جب بھی منہ دھونے لگیں اس کو چہرے پر لگائیں اور صابن کی طرح رگڑیں، اس سے جلد پر نشانات اور داغ دھبے دور ہوں گے۔

About admin

Check Also

سطح

ایک دن جنگل میں گدھے نے دعویٰ کیا کہ آسمان کالا ہے‘ بھیڑیے نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *