Breaking News

وزیراعظم کی لاہور آمد پر اہم تبدیلیاں ! عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا،15 جنوری کا دِن انتہائی اہم قرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی لاہور آمد پر اہم تبدیلیاں متوقع ، 15 جنوری کو لاہور میں اہم فیصلے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز لاہور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، وزیراعظم جمعے کے روز لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کو بورڈ آف ریو نیو کے حکام اپنے اقدامات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پلانے بارے بریف کیا جائے گاجبکہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گےاور پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیوروکریسی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی اور پولیس میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

Reference:Hassan Nisar

About admin

Check Also

شریف خاندان کو کاپی کرکے اپنی آمدنی کے ذرائع چھپانے والی برطانوی خاتون بڑی مشکل میں پڑ گئی ، لندن سے حیران کن خبر

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک ایسی خاتون کی اپیل کو مسترد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *