Breaking News

نظربد

حضرت سعدیؒ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک دیہاتی کا گدھا مر گیا‘ اس نے اس کا سر کاٹ کر اپنے انگوروں کے باغ کے دروازے پر لگا دیا تا کہ اس کے باغ کو نظربد نہ لگے‘ اللہ کا کرنا کیا ہوا کہ ایک روشن خیال شخص اس باغ کے پاس سے گزرا اس نے وہاں گدھے کا سر لٹکا دیکھا تو بولا ’’میرے عقلمند بھائی کیا تونے گدھے کا سر یہ سوچ کر یہاں لٹکایا ہے کہ یہ مردہ سر تیری انگوروں کی بیلوں کا

نظر بد سے بچانے کا سبب بن سکتا ہے؟ اگر تو اس وہم میں مبتلاہے تو اس خیال کو دل سے نکال پھینک کیونکہ جو گدھا قدرتی آفات سے اپنی زندگی کی حفاظت نہ کر سکا وہ مرنے کے بعد

تیرے انگوروں کا محافظ کیسے بن سکتا ہے‘ یہ کارنامہ تو صرف خدا انجام دے سکتا ہے کہ یہ اسی کی شان ہے کہ ہمیں محفوظ رکھے‘ وہی محافظ حقیقی ہے اسی پر بھروسہ ہمارے کام آ سکتا ہے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیک اور شیئر کریں۔

About admin

Check Also

”رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب مومن پر کوئی پریشانی آتی ہے تو ۔۔۔؟“

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب بھی مومن کسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *