فاطمی ؓ وظیفہ صرف 1تسبیح دشمن کی بربادی ہویا کوئی بھی حاجت ہو

ج کا عمل بہت خاص عمل ہے جو حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ سب کچھ چھوڑ دینا لیکن اس عمل کو نہ چھوڑنا۔ نبی کریم ﷺ جب معراج پر گئے تو ابراہیم ؑ نے بھی آپﷺ کو ان کلمات کے بارے میں بتایا ۔ حضرت علی ؓ نے اپنے ایک شاگر د سے فرمایا کہ میں تمہیں اپنا اور اپنی بیوی فاطمہ ؓ کا قصہ نہ سناؤں فرمایا وہ خود چکی پیستی تھی جس سے ہاتھوں میں گڈھے پڑ گئے تھے اور خود ہی مشک بھر کر لائیں جس سے سینا پر رسی کے نشان پڑ گئے ۔

ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں کچھ لونڈیاں کچھ غلام آئیں میں نے حضرت فاطمہ ؓ سے کہا کہ تم اپنے والد صاحب سے کچھ خدمت کیلئے جا کر ایک خادم مانگ لاؤ تو اچھا ہے سہولت رہے گی ۔ نبی کریم ﷺ کی خدمت حاضر ہوئیں لوگوں کا مجمع تھا اس لیے واپس چلی آئیں نبی کریمﷺ خود ہی مکان پر تشریف لائے اور فرمایا کہ کل تم کس کام کو آئی تھی اور چپ ہوگئیں شرم کی وجہ سے بول نہ سکیں ۔میں نے عرض نبی کریمﷺ چکی سے ہاتھ پر نشان پڑ گئیں جھاڑوں دن کیوجہ سے نشان پڑ گئیں۔ جھاڑو دینے کیوجہ سے کپڑے میلے رہتے ہیں۔ کل آپ کے پاس کچھ غلام آئے ہیں اس لیے میں نے ان سے کہا کہ ایک خادم مانگ لائیں

تو اپنی مشقتوں میں سہولت ہوجائیگی ۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا فاطمہ اللہ سے ڈرتی رہو اس کے فرض کو ادا کرتی رہو سونے کے لیے لیٹو تو 33بار سبحان اللہ ،33بار الحمداللہ،34بار اللہ اکبر پڑھ لیا کرو یہ خادم سے بہتر ہے ۔ اس کے بعد نبی کریم ﷺ نے یہ خادم سے بہتر کلمات میں تمہیں عطاء کررہا ہوں۔ اگر تم ان کو کرلو تو دن بھر کی تھکاوٹ ختم ہوجائیگی آخرت میں بھی تمہارے کام آئیگا۔ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ شب معراج والے دن میری ملاقات جب حضرت ابراہیم ؑ سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ اُمت کو میرا سلام دے دینا اور کہہ کہنا جنت کی نہایت پاکیزہ مٹی جو ہے وہ عمدہ پاکیزہ اور بہترین پانی لیکن چٹیل میدان ہیں۔

اس کے پودے درخت سبحان اللہ والحمداللہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر۔جتنا کسی کا دل چاہے وہ درخت لگائے ۔ذکر کی مجلسیں فرشتوں کی مجلسیں ہیں۔ ذکر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کو بہت سے عنایتیں ہونگی ۔انشاء اللہ جو بھی اس عمل کو کرے روزانہ کی بناء پر ہر نماز کے بعد اس تسبیح فاطمی کو پڑھنے کا اگر معمول بنا ئے گا تو انشاء اللہ اس کی زندگی آسان ہوجائیگی ۔ اللہ تعالیٰ ہر پریشانی ختم فرما دیں گے ۔ دنیا بھی سنور جائیگی آخرت بھی سنور جائیگی ۔ نبی کریم ﷺ جب معراج پر گئے تو ابراہیمؑ نے بھی یہی تلقین فرمائی کے اپنی اُمت سے کہو ان کے ذریعے سے اپنی جنت کو سنواریں۔ انشاء اللہ جب جنت سنور جائیگی تو دنیا بھی سنور جائیگی ۔ ذکر سے حوالے سے ان اذکار کو کرنے سے آپ کو بہت سے وسائل حاصل ہوں گے ۔

About admin

Check Also

انشاء اللہ قیامت تک کوئی بیماری نہیں لگے گی یہ کلمہ صرف 1بار پڑھ لیں 99بیماریوں سے فوری شفاء

آج ہر انسان پریشان ہے کسی کو جانی پریشانی ہے تو کسی کو مالی پریشانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *