Breaking News

طلوع فجر کا خاص وظیفہ

یہ بہت ہی زبردست ہےاوربہت ہی چھوٹا سا عمل ہےاوراس کوہرکوئی آرام سےکرسکتا ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کےکرنےسے اللہ رزق کے دروازے اس کے لئے کھول دے گا اور اتنا رزق ملے گا سمیٹا نہ جائے گا لیکن اس کےکرنے سے پہلےآپ کو مکمل یقین ہوناچاہیے پانچ ٹائم نماز کی پابندی لازم ہےاورحلال رزق کمانا ہے کیونکہ حلال رزق کمانا بھی ایک عبادت کےبرابر ہے تو ہم اپنے وظیفہ کی طرف آتے ہیں کرنا آپ کو یہ ہے کہ رات کوعشاء کی نماز کےبعد جب سونےکوجائیں یعنی اورکوئی کام باقی نہ ہوتوآپ نے باوضو ہوکردرود پاک اول آخر پڑھنا ہے اوراس کے بعد ایک سومرتبہ لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین اس عمل کوکرتے ہوئے آپ نے یہ خیال رکھنا ہے کہ آپ کے دماغ میں کوئی بھی دنیاوی سوچ نہ آئے بلکل فری زہن سے کرنا ہےاورسو مرتبہ پڑھنا ہے . جو لا الہ الاالله الملک الحق المبین کا سو مرتبہ ورد کرے گا۔

تو خدائےعزیز و غالب اسے فقر سے پناہ دے گا ، وحشت قبر کو ختم کرے گا اور اس کو بے نیازبنا دے گا اور وہ ہر ضرورت اور مشکل کے لیے : بعد نماز سنت فجر اگر کوئی شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 90 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہمیشہ ورد میں رکھے ، انشاءاللّہ کوئی مشکل پیش نہ آئے گی . جب بھی ضرورت کے وقت پڑھے گا ، ہر مقصد میں کامیابی اور مشکل آسان ہوگی . مالی پریشانی سے بچنے کے لیے : . اگر ہر نماز کےبعد سورۃ فاتحہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سمیت 21 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں ، تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دو چار نہیں ہوں گے . رزق میں برکت کیلئے روزانہ فجر کی نماز بعد یَاغَنِیُّ پانچ ہزار مرتبہ چالیس دن تک پڑھیں انشاء اللہ ہزاروں سے لاکھوں پتی ہوجائیں گے. اور کام پر جاتے ہوئے راستے میں یَارَازِقُ پڑھتے جائیں. حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو انسان روز سو بار اس کا ورد کریگا اس کی روزی میں برکت ہوگی، عذاب قبر سے بچارہے گا۔

موت کے وقت اس کی روح کے جنت میں داخلہ کیلئے تمام دروازے کھل جائیں گے۔ یہ کلمہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جالی مبارک پر بھی لکھا گیا ہے۔ صبح کی نماز کے بعد لا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِینْ سو مرتبہ پڑھنا چاہیے اور ظہر کی نماز کے بعد اگر فرصت ہوتو حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلْ پانچ سو مرتبہ اور عصر کی نماز کے بعد تسبیح فاطمہ یعنی ’’سبحان اللّٰہ‘‘ 33 بار، الحمدللّٰہ 33 بار، اللّٰہ اکبر 34 بار اور مغرب کی نماز کے بعد کلمۂ تمجید یعنی سبحان اللہ والحمدللہ و لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر پانچ سو مرتبہ پڑھنا چاہیے اور عشاء کی نماز کے بعد درود شریف کوئی سی ہو سو مرتبہ مدینہ منورہ کی طرف رُخ کرکے اور آنحضرتﷺکی صورت مبارک کا خیال کرکے پڑھنا چاہیے۔عفوِ گناہ کے لیے اِستغفار نہایت مفید ہے اور خاتمہ بالخیر ہونے کے لیے کلمہ طیبہ کا ذکر کرنا اور نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنا نہایت مفید ہے۔دنیوی دشمنوں کی شرارت دفع کرنے کے لیے یہ دعا مجرب ہے، اسے پڑھتا رہے، طہارت اور گنتی اور دیگر شرائط کی قید نہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

About admin

Check Also

کسی خوبصورت عورت کے شوہر نے اچانک داڑھی رکھ لی ، جب پڑوسن نے عورت سے پوچھا یکا یک تبدیلی کیسے آئی تو اس نے کیا جواب دیا ؟ ارشاد بھٹی کی ایک دلچسپ غیر سیاسی تحریر

مستنصر حسین تارڑ کا کہنا ’’کچھ لوگوں کو ’کیسے ہو‘ نہیں بلکہ ’کیوں ہو‘ کہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *