صبح نماز فجر کے بعد صرف ایک تسبیح پڑھ لیں

آج کل کے دور میں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے رزق میں برکت ہو۔ اس کے رزق میں کشادگی اور وسعت ہو تو اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک نہایت ہی مجرب آسان اور موثر وظیفہ بتائیں گے جو رزق میں کشادگی کے لیے بہت ہی مجرب ہے مگر ساتھ ہی وہ اسباب بھی بتائیں گے جو رزق میں بے برکتی پیدا کر تے ہیں۔ اور وہ کون سے کام ہیں کہ جن کی وجہ سے ہمارے گھروں میں برکت نہیں ہوتی اور گھر میں خیر و برکت کے لیے ہمیں کون سے اعمال بجا لانے چاہییں اور ان اسباب کو جا ننا بہت ضروری ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم بہت سے وظائف کرتے ہیں۔

محنت کرتے ہیں مگر ان کا کوئی پھل نہیں ملتا ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں ملتا۔ تمام کی جو جڑ ہے وہ یہ ہے کہ ہم بے برکتی والے کام نہیں چھوڑتے ہم وظیفہ تو کرتے ہیں لیکن وہ کام نہیں چھوڑتے کہ جن کی وجہ سے گھر میں رزق میں بے برکتی پیدا ہو۔ لہٰذا ہمیں ان کو بھی جا ننا ہے تا کہ وظائف کے ساتھ ساتھ ان کاموں سے بھی اجتناب کیا جائے۔ چلتے ہیں ان اسباب کی طرف۔ مال کی بے جا محبت جمع کرنے کی حوس اور اس پر اترانا تو بے شک بہت بڑی برائی ہے اور اسلامی زندگی میں اس کا کوئی جواز نہیں ملتا لیکن اچھے کاموں میں خرچ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ حلال مال کمانا ایک پسندیدہ کام ہے تا کہ معاشرے سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

آج ہم اپنے مسائل کےحل کے لیے دنیاوی ذرائع استعمال کر نے کے لیے تو تیار ہیں مگر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی عطا کر دہ روزی میں برکت میں آسان ذرائع کی طرف ہماری توجہ تو جاتی ہی نہیں یہ افسوس کا مقام ہے۔ مشکل معاشی اور معاشرتی مسائل نے لوگوں کو بے حال کر دیا۔ شاید کوئی گھر ایسا ہو جہاں حالات کا ر ونا نہ رو یا جا تا ہو۔ بے روزگاری اور تنگدستی تو گویا ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے روزگار میں برکت حاصل کرنے کے لیے پہلے رزق میں برکت کے اسباب تلاش کیے جائیں تا کہ رزق میں بے برکتی کے اصل حقائق کی تلاش ہو سکے۔

رزق کی بے قدری اور بے حرمتی سے کون سا گھر خالی ہے ۔ بنگلنے میں رہنے والے ارب پتی سے لے کر جھونپڑی میں رہنے والے محنت کش طبقہ سب اس حوا لے سے غفلت اور بے احتیاطی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شادی اور دیگر تقریبات میں قسم قسم کے کھانے ہوں یا گھروں میں برتن دھوتے وقت بچا کچا کھا نا جس طرح ضائع کیا جاتا ہے۔ اس سے کون واقف نہیں۔ کاش رزق میں تنگ دستی کے اس عظیم سبق پر ہماری نظر ہوتی

About admin

Check Also

انشاء اللہ قیامت تک کوئی بیماری نہیں لگے گی یہ کلمہ صرف 1بار پڑھ لیں 99بیماریوں سے فوری شفاء

آج ہر انسان پریشان ہے کسی کو جانی پریشانی ہے تو کسی کو مالی پریشانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *