شوہر نے تین انڈے کھائے اور تعجب سے بولا

ایک شخص کی بیوی کو علم ہوا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کا اردہ رکھتا ہے چنانچہ اس نے ایک دن بڑے اہتمام سے عشائیہ تیار کیا اور چار انڈے ابال کر ہر ایک کو الگ الگ رنگ سے رنگا اور شوہر کو پیش کردیا۔

شوہر نے پہلے حیرانی سے رنگ برنگے انڈوں کو اور پھر استفہامیہ نظروں سے بیوی کی جانب دیکھا ۔۔ بیوی نے کہا آپ کھائیں اور پھر بتائیں کہ آپ کو یہ رنگ برنگے انڈے کیسے لگے

شوہر نے تین انڈے کھائے اور تعجب سے بولا کہ ان میں تو کوئی فرق نہیں سب کا یکساں ذائقہ ہے ۔۔ رنگوں کا کیا فائدہ ؟؟

بیوی چالاک لومڑی کی مانند مسکرائی اور گویا ہوئی “سرتاج! عورتیں بھی سب ایک جیسی ہی ہوتی ہیں بس رنگوں کا فرق ہوتا ہے

شوہر بیچارہ

اس نے چوتھا انڈہ منہ میں ٹھونسا

اطمینان سے نگل کر ڈکار لی اور بولا ۔۔

“ہاں سچ کہتی ہو رنگوں کا ہی فرق ہوتا ہے

لیکن کیا کریں کمبخت جب تک چاروں انڈے کھا نہ لیے جائیں پیٹ نہیں بھرتا

About admin

Check Also

رات سونے سے پہلے یہ چیز اپنی ایڑھیوں پر لگا ئیں۔ پھٹی ہوئی ایڑھیاں بچوں جیسی نرم و ملائم

جن کے پاؤں کی ایڑھیاں پھٹی ہوئی ہیں یہ ایک عام سی پیٹرولیم جیلی ملتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *