سینٹ انتخابات سے قبل عثمان بُزدار کا بڑا یارکر! اہم لیگی رہنماؤں سےوزیر اعلیٰ کی مُلاقات، سیاسی کامیابی حاصل کر لی

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سینٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عددی برتری کے حصول کے لئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حکومت سے ناراض سرکاری اراکین پنجاب اسمبلی کو منانے کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو اراکین پنجاب اسمبلی ظہیر عباس چانڈیا سمیت ایک اور رکن اسمبلی سے ملاقات کی جبکہ گزشتہ روز کے ملاقات شیڈول میں پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی ایز سے ون آن ون ملاقات کا سلسلہ بھی شامل تھا۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کے لیے بری خبر: سوزوکی کمپنی کی 3 گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی نے اپنی 3 گاڑیوں آلٹو، ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *