ستائیس رجب کو 12رکعت پڑھنے کے فائدے 100سال کی نماز کا ثواب ملے گا ہردعا قبول ہوگی

رجب المرجب کا ایک بہت خاص عمل آپ کو بتانے جارہے ہیں جو آپ کو کرنا ہے رجب کی 27شب کو کرنا ہے ۔ یعنی 26 دن کی رات میں آ پ کو یہ عمل کرنا ہے اس عمل کے صدقے میں اس شخص کو 100سال کی نیکیاں عطاء کی جائیں گی اس کے اعمال نامے میں 100سال کی نیکیاں لکھی جائینگی ۔ اس کے دل کو زندہ کردیا جائیگا ۔ 100سال کی شب بیداری جاگ کر عبادت کرنے کا ثواب عطاء کیا جائیگا ۔ اس شخص کی ہر دعا کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا۔

آپ ﷺ کی فرمان عالی شان کی روشنی میں یہ خاص عمل بتائیں گے ۔ شب معراج میں بارہ رکعت نفل نما ز کی خصوصی فضیلت سیدنا انس بن مالک ؓ حضورﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا ماہ رجب میں ایک ایسی رات ہے جس میں عمل کرنے والے کے حق میں 100سال کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں وہ رجب کی ستائیسویں شب ہے جس کو شب معراج بھی کہتے ہیں جو شخص اس رات کو بارہ رکعت نماز ادا کرتا ہے ۔ یعنی نفل نماز جو بارہ رکعت ہوتی ہے اس کو ادا کرتا ہے اس طرح ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قرآن کریم کی کسی بھی سورت کی تلاوت کرے ۔ ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیر لے ۔آخر میں سلام پھیرنے کے بعد یعنی پوری مکمل 12 رکعت نماز ادا کرنے کے بعد 100مرتبہ سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبریعنی ایک تسبیح کرنی ہے ۔ایک تسبیح حضور نبی کریمﷺ پر درود پاک بھیجیں ۔اپنے حق میں دنیا وآخرت کی بھلائی سے متعلق جو چاہیں دعا کریں ۔

اللہ تعالیٰ اس کی تمام دعاؤں کو قبولیت کا درجہ عطاء فرمائے گا اور اس ایک رات عبادت کرنے کا ثواب 100سال کی شب بیداری کی صورت میں ادا کیا جائیگا۔ اللہ تعالیٰ اس کے دل کو زندہ کردے گا۔اس بات کو ذہن میں رکھیں 26تاریخ کی شب کہلاتی ہے اسے ستائیسویں شب کہتے ہیں۔ رجب کی 26تاریخ کی رات میں آپ کو پاک صاف ہوکر پاک صاف جگہ کا انتخاب کرنا ہے اور یہ نماز ادا کرنی ہے ۔دو دو کرکے یہ نفل نماز ادا کرنی ہیں۔ بعض علماء کا قول ہے کہ رجب کا مہینہ دوری (یا ظلم) کو ترک کرنے کیلئے ہے اور شعبان کا مہینہ عمل اور ایفائے عہد کیلئے ہے

اور رمضان کا مہینہ صدق اور وفا کے حصول کیلئے ہے۔ رجب توبہ کا، شعبان محبت کا اور رمضان قرب الٰہی کا مہینہ ہے ۔حضرت ذوالنون مصریؒ بیان کرتے ہیں رجب مصیبتوں (گناہوں) کو ترک کرنے کیلئے، شعبان اعمال پر طاعت کرنے کیلئے اور رمضان عزت بخشیوں کے انتظار کیلئے ہے، لہٰذا جس شخص نے گناہ نہ چھوڑے، اطاعت کے کام نہ کئے اور عزت بخشیوں کا اُمید وار نہ ہوا تو وہ خرافات میں مبتلا ہونیوالا ہے۔رجب کھیتی بونے کا، شعبان پانی سینچنے کا اور رمضان کھیتی کاٹنے کا مہینہ ہے اور ہر شخص وہی کاٹے گا جو اُس نے بویا ہوگا، لہٰذا بندے کو مکافات عمل سے غافل نہیں رہنا چاہیے

About admin

Check Also

بو علی سینا اور لڑکی

کہتے ہیں کہ قدیم زمانے میں ایک رئیس کی بیٹی گھوڑا سواری کے دوران گھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *