Breaking News

سات سے نو شعبان دن میں کسی بھی وقت اللہ کے 2 نام پڑھ لو پھر جو دل چاہے مانگتے جاؤ

اس تحریر میں ہم آپ کو اللہ کے جس صفاتی نام کے خواص اور فضائل بتانے والے ہیں وہ نام ہے یاحافظ یہ اللہ تعالیٰ کا ایسا صفاتی نام ہے جس کے خواص بہت ہی خاص ہیں اور اس نام کے وظائف بھی باقی صفاتی ناموں کی طرح متعدد ہیں۔یہ وظیفہ سات سے نو شعبان المعظم تک کر لیں۔یادرہے کہ اللہ رب تعالیٰ کا ذاتی نام ہے اور اس کے علاوہ باقی جونام ہیں وہ اللہ کے صفاتی نام ہیں جب کسی صفاتی نام کے ساتھ رب تعالیٰ کا ذاتی نام بھی شامل کرلیاجاتا ہے تو اس نام کی تاثیر مزید بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کو جو وظائف بتائیں گے ان میں یاحافظ کے ساتھ یا اللہ بھی شامل ہے۔یعنی ہمارے وظائف میں یا حافظ یا حفیظ یا اللہ ہی پڑھا جائے گا ۔سب سے فائدہ جو فائدہ اللہ کے اس نام کے وظیفے کا ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی مشکل پیش آئے اور آپ کسی ایسی مشکل میں پھنس جائیں جس میں آپ کو ہر طرف سے مایوسی کا سامنا ہو تو اللہ تعالیٰ کے اس نام کا وظیفہ شروع کرلیں۔ اور آپ کی مشکل اللہ کے فضل سے حل ہوجائے گی

وظیفہ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے روزانہ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی کے ساتھ ان دونوں ناموں یعنی یا اللہُ یا حافظ یا حفیظ کا ورد سو مرتبہ کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی مشکل پیش کردینی ہے اور اس مشکل کے لئے دعامانگیں اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ بہت جلد آپ کی مشکل کودور فرمادے گا اوریادرہے کہ یقین کامل کے ساتھ کئے گئے وظائف جلد فائدہ دیتے ہیں اس نام کا جو دوسرا بڑا فائد ہ ہے و ہ یہ ہے کہ آپ اس نام کے وظیفے سے ہر قسم کی آفات و نقصانات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے روزانہ فجر ہی کی نماز کے بعد بہتر مرتبہ ان دو ناموں کا ورد کرنا ہے اور اول و آخر درود پاک لازمی پڑھنا ہے اس عمل کو اگر آپ اپنا معمول بنالیتے ہیں تو پھر آپ کی ہر طرح کے نقصان سے حفاظت ہوگی۔اور ہرطرح کی آفات چاہے آسمانی ہوں یا زمینی ان سے اللہ تعالیٰ آپ کو محفوظ فرمائے گااللہ تعالیٰ کے ان ناموں کا تیسرا جو فائدہ ہے وہ یہ ہے

کہ آپ کو اس عمل کی برکت سے ایسی جگہ سے فائدہ ہوگا جہاں سے آپ کا وہم و گمان بھی نہیں ہو گا اور اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے رات کے آخری پہر میں جسے ہم تہجد کا وقت کہتے ہیں۔ اس وقت میں ان دو ناموں کو صرف دس مرتبہ پڑھنا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ لینی ہے اس عمل کے ساتھ اگر تہجد کی نماز کی ادائیگی بھی کر لی جائے تو سونے پے سہاگا کاکام کرے گا یادرہے کہ ویسے بھی یہ وقت قبولیت کا وقت ہوتا ہے اور جب ان قبولیت کی گھڑیوں میں بندہ اپنے رب کو پکارتا ہے اور وہ بھی اس کے خاص ناموں کے ساتھ تو پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ایسے ایسے فوائد دیتا ہے کہ انسان کی عقل بھی ان کو سوچ نہیں سکتی ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

About admin

Check Also

کسی خوبصورت عورت کے شوہر نے اچانک داڑھی رکھ لی ، جب پڑوسن نے عورت سے پوچھا یکا یک تبدیلی کیسے آئی تو اس نے کیا جواب دیا ؟ ارشاد بھٹی کی ایک دلچسپ غیر سیاسی تحریر

مستنصر حسین تارڑ کا کہنا ’’کچھ لوگوں کو ’کیسے ہو‘ نہیں بلکہ ’کیوں ہو‘ کہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *