Breaking News

جوڑوں کی تکلیف سے نجات کا بہت ہی مفید طریقہ سامنے آگیا،جانیں

اگر تو آپ کو جوڑوں کے امراض کا سامنا ہے تو مچھلی کے تیل کے کیپسول اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں سائنسدانوں نے جوڑوں میں درد سے نجات کے موثر ذرائع پر روشنی ڈالی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا

کہ روزانہ ایک گرام مچھلی کے تیل کا استعمال جوڑوں میں تکلیف کی شدت کم کرسکتا ہے۔اسی طرح پالک میں موجود وٹامن کے بھی جوڑوں کے امراض کے شکار افراد بھی فائدہ مند ہے جو کہ ہڈیوں اور کرکری ہڈی کی مرمت کرتا ہے۔محققین کا مزید کہنا تھا کہ جوڑوں کے امراض شکار ایسے افراد جو موٹے ہوں، وہ اپنے وزن میں کمی لاکر بھی اس ورم سے نجات پاسکتے ہیں جو جوڑووں کے درد کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے طرز زندگی کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ اس سے نجات اچانک ممکن نہیں، خصوصاً اگر موٹاپے کے شکار ہوں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تیل کے ساتھ ساتھ مچھلی کھانے سے بھی جوڑوں کی تکلیف میں کمی آسکتی ہے مگر ہفتے میں کم از کم ایک بار اسے غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال مچھلی کے گوشت کو غذا کا حصہ بنانے کے لیے مقابلے میں زیادہ آسان ثابت ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس عارضے سے نجات کے لیے اچھی غذا اور ورزش کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، جس سے نہ صرف لوگ فٹ اور صحت مند رہتے ہیں بلکہ یہ جوڑوں کی تکلیف کی شدت بھی کم کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

ادرک کے پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی اور دردوں سے چھٹکارا ہمیشہ کیلئے ، طریقہ جانیں

دوائی چھوڑئے ادرک کا استعمال کریں۔ اور بیماریاں بھگائے ادرک ایک خوشبودار جڑ کہلاتی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *