Breaking News

جتنی بار یہ لگاؤ گے اتنی عمر کم ہوتی جائے گی

ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی عمر یا 50 کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو یہ چند اشیاءایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتی ہیں۔ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں۔ٹماٹر کے ٹکڑوں سے بنایا گیا قدرتی ماسک آپ کی تھکی ہوئی، بے رونق اور تناﺅ زدہ جلد کے لیے کرشماتی اثر کا حامل ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہفتے میں ایک بار بیس منٹ کے لیے چہرے پر رکھ کر نرم، ہموار اور نوجوان جلد کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اگر جلد سوجن کی شکار ہے تو ٹماٹر جوس کو چہرے پر ملیں۔آلو جلد کو نوجوان بنانے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے، جو کہ جلد کو جھریوں سے پاک کرسکتا ہے۔

پندرہ منٹ کے لیے آلو کے ماسک کو ہر روز لگائیں، جلد کی لچک اور شفافیت کے لیے اس میں لیموں کے عرق کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔لیموں چہرے کی رنگت کو بحال، کیل مہاسوں کے اثرات اور ایج اسپاٹس سے نجات کے لیے بہترین ہے۔ لیموں جلد کو ہموار بنانے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتا ہے۔ اس کے لیے لیموں کے عرق کو لوشن کے طور پر استعمال کریں اور روزانہ کی بنیاد پر چہرے پر ملیں۔کھیروں کا ماسک کیل مہاسوں کے علاج کے لیے بہت موثر نسخہ ہے، اس کے علاوہ کھیرے جلد کی نوجوانی کے لیے بھی معاونت کرتے ہیں۔ کھیروں کو کاٹ لیں اور اس کے گول ٹکڑوں کو کم از کم پندرہ منٹ تک کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں، اس طریقہ کار کو ایک ہفتے میں کئی بار استعمال کریں۔یکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے بہترین ہوتا ہے جس کے لیے بیکنگ سوڈا اور زیتون کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو چہرے کی صفائی کے لیے ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔ سوڈے کا ماسک بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چائے کا چمچ دہی ملائیں۔ اس ماسک کو دس منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں، جو کہ لٹک جانے والی جلد کو ٹائٹ، مستحکم اور ہموار کردیتا ہے۔

اگر شہد کو استعمال کرنا معمول بنالیا جائے تو گہری جھریوں سے نجات بھی ممکن ہے، تاہم الرجی کی صورت میں اسے استعمال نہ کریں۔ شہد کو چہرے اور گردن کے حصے میں لگائیں اور بیس منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں۔ عمر کے اثرات زائل کرنے والا ماسک بنانے کے لیے شہد اور دارچینی کی یکساں مقدار کو استعمال کریں۔ناریل کے تیل کو نرمی سے چہرے پر لگاکر پتلی تہہ سی بنالیں، اور پانچ منٹ بعد ٹشو سے صاف کرلیں، یہ جلد کو تازہ دم اور نوجوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔زیتون کا تیل اکثر بیوٹی پراڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے، جو کہ جھریون سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ جلد کی نمی واپس لوٹاتا ہے، جبکہ نرمی بھی دیتا ہے۔ اس سے الرجی کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ صبح اور شام کے وقت زیتون کے تیل کے چند قطرے آنکھوں کے نیچے لگائیں تاکہ جھریوں سے نجات پائی جاسکے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

کوفہ میں ایک خوبصورت نوجوان ہر وقت یادِ الٰہی میں مشغول رہتا

حضرت احمد بن سعید رحمتہ اللہ علیہ اپنے والد محترم سے نقل کرتے ہیں۔ ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *