Breaking News

بینظیر بھٹو نے پہلی بار آصف زرداری سے شادی سے انکار کر دیا تھا …..حیران کن حقائق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کی بابل کے گھر سے رخصتی قریب آ گئی۔ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27جنوری سے ہو رہا ہے اور ولیمہ تک کی دعوت بھی کراچی ہی میں ہوگی۔ کورونا کی وجہ سے مدعوئین کی تعداد مختصر رکھی گئی ہے اور اس موقع پر بہت سے لوگ محروم رہیں گے۔

تاہم جیالوں کے لئے بختاور کا وعدہ ہے کہ جونہی حالات ذرا سازگار ہوئے وہ ان کو دعوت دیں گی، وہ اس شادی سے خوش ہیں کہ ان کی رضا مندی بھی شامل ہے، نامور کالم نگار چوہدری خادم حسین اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ ان کی والدہ کی شادی اگرچہ ان کی مرضی معلوم کرکے ہوئی تھی، تاہم ”دختر مشرق“ میں خود محترمہ کی تحریر کے مطابق وہ ملکی حالات اور سیاسی مصروفیات کے باعث شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن ان کی والدہ اور خالہ نے مل کر مجبور کیا کہ سیاست ہی کے لئے شادی ضروری ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کا اکیلے ہی رہنا سیاسی طور پر مفید نہیں ہوگا، چنانچہ جب ان کی رضا مندی ہو گئی تو بزرگوں نے آصف علی زرداری کا نام تجویز کیا، محترمہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ابتدا میں یہ تجویز مسترد کر دی تھی، تاہم بیگم نصرت بھٹو نے مجبور کیا اور کہا کہ وہ آصف سے ایک ملاقات تو کر لیں، چنانچہ یہ ملاقات ہوئی اور پھر ”آصف زرداری سب پر بھاری“ نے یہ معرکہ سر کر لیا اور محترمہ نے نہ صرف رضامندی بلکہ شادی جشن کے طور پر ہوئی۔ غالباً اسی بنا پر بختاور بھٹو نے کارکنوں سے معذرت کی اور یقین دلایا کہ وہ بھولی نہیں ہیں۔یہ ایک ایسے سیاسی خاندان میں خوشی کی تقریب ہوگی، جو 1977ء کے بعد سے مستقل غم اور قربانیوں کے بوجھ تلے دبا چلا آ رہا ہے اور گڑھی خدا بخش کے مقبرہ میں خود بے نظیر بھٹو اپنے والد، والدہ اور بھائیوں کے ساتھ جا ملی تھیں

About admin

Check Also

کوفہ میں ایک خوبصورت نوجوان ہر وقت یادِ الٰہی میں مشغول رہتا

حضرت احمد بن سعید رحمتہ اللہ علیہ اپنے والد محترم سے نقل کرتے ہیں۔ ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *