بڑی خبر! محمد علی دُرانی کی چوہدری نثار سے ’ خاص‘ ملاقات، دوبارہ سیاسی محاذ سجانے کی تیاریاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے منخرف رہنماء چوہدری نثار علی خان اور محمد علی درانی میں اہم ملاقات، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان دوبارہ پاکستانی سیاست میں متحرک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور محمد علی درانی کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری سیاسی محاذ آرائی، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک اور جو گرینڈ ڈائیلاگ کی گونج سنائی دے رہی ہے اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ محمد علی درانی اس سے قبل شہباز شریف کے ساتھ جیل میں ملاقات کر چکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے صحافتی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ محمد علی دُرانی کو حکومت نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے متحرک کیا گیا ہے تا کہ معاملات کو سلجھایا جا سکے اور اپوزیشن اور حکومت کے مابین ٹکراؤ کو دور کیا جا سکے ۔

Reference:Hassan Nisar

About admin

Check Also

شریف خاندان کو کاپی کرکے اپنی آمدنی کے ذرائع چھپانے والی برطانوی خاتون بڑی مشکل میں پڑ گئی ، لندن سے حیران کن خبر

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک ایسی خاتون کی اپیل کو مسترد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *