Breaking News

بالوں پر دہی لگانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ چینی سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

بالوں میں سکری اور خشکی سے پریشان لوگوں کو سائنسدانوں نے اس مسئلے کی وجہ بھی بتا دی ہے اور ایک عام چیز سے اس کا انتہائی آسان علاج بھی بتا دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”سر کے بیکٹیریا سکری کی وجہ بنتے ہیں۔ جب سر میں بیکٹیریا کی ایک قسم زیادہ نشوونما پاتی ہے اور اس کی تعداد بڑھ جاتی ہے،

جبکہ دوسری قسم کے بیکٹیریا نسل بڑھانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں تو سر میں خشکی اور سکری پیدا ہوتی ہے۔ اگر آپ سر سے خشکی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنے سر میں بیکٹیریا کی تعداد متوازن رکھنی پڑے گی۔ کئی ایسے لوشن دستیاب ہیں جو اس مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں مگر اس کے لیے دہی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔شنگھائی کی جیاﺅ تانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 18سے 60سال کی عمر کے 59افراد کے سروں سے نمونے لیے اور ان پر تجربات کرکے اس کی وجوہات اور علاج دریافت کرنے کی کوشش کی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اس سے قبل عام تاثر تھا کہ سر میں فنجائی کی ایک قسم میلیسیزیا (Malassezia) کی وجہ سے ہوتی ہے مگر ہم نے جن لوگوں کے سروں سے نمونے لیے تقریباً ان سب کے سروں میں یہ فنجائی موجود تھی مگربعض کے سروں میں سکری تھی اور بعض کے نہیں تھی۔

اس دوران ان نمونوں سے بیکٹیریا کی تعداد میں بگاڑ کا انکشاف ہوا اور تحقیق کے دوران پتا چلا کہ خشکی کی اصل وجہ بیکٹیریا کی مختلف اقسام کی تعداد میں عدم توازن ہوتا ہے۔“ اس توازن کو بحال کرنے اور خشکی و سکری کا خاتمہ کرنے کے لئے دہی کو اتنا مفید پایا گیا کہ سانئسدانوں نے اسے مہنگے لوشنوں اور ادویات سے کہیں بہتر قرار دے دیا۔

About admin

Check Also

کسی خوبصورت عورت کے شوہر نے اچانک داڑھی رکھ لی ، جب پڑوسن نے عورت سے پوچھا یکا یک تبدیلی کیسے آئی تو اس نے کیا جواب دیا ؟ ارشاد بھٹی کی ایک دلچسپ غیر سیاسی تحریر

مستنصر حسین تارڑ کا کہنا ’’کچھ لوگوں کو ’کیسے ہو‘ نہیں بلکہ ’کیوں ہو‘ کہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *