Breaking News

آیت الکرسی کا خاص وظیفہ!وظیفہ ختم ہونے سے پہلے ہی ہر قسم کی رکاوٹ اور بندش کا خاتمہ ہوجائے گا۔

س تحریر میں ایک بہت ہی زبر دست وظیف پیش کیاجارہا ہے اور خاص طور پر ان حضرات کے لئے جن کو لگتاہو کہ ہمارے کام میں رکاوٹ ہے یا بندش ہے تو یہ وظیفہ ان کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا یہ وظیفہ اصل میں آیت الکرسی کا ہے اس وظیفہ میں آیت الکرسی کو ایک خاص طریقے سے پڑھنا ہے اس کا پڑھنے والا ہر قسم کی بندش جادو یا رکاوٹ کا پھر انشاء اللہ کبھی شکار نہیں ہوگا آیت الکرسی قرآن پاک کی سب سے بڑی سورت سورۃ البقرہ میں ہے جس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ اگر اس کو تین دن اور تین راتوں تک جس گھر میں پڑھا جائے گا تو وہ گھر جادو ٹونے اور ہر قسم کے جنات سے پاک سمجھاجاتا ہے آیت الکرسی کے بہت سے معجزات ہیں جس کی مثالیں ہمیں اپنے بزرگان دین سے سننے میں ملتی ہیں

اور اس تحریر میں ایک واقعہ بھی پیش کیاجارہا ہے ہندوستان کی عظیم دینی درسگاہ مظاہرالعلوم کا خزانچی اپنی شب بیتی سنا رہا تھا کہ حضرت آج تو اللہ کے فضل سے اللہ کا غضب ہوگیا بات ہی ایسی تھی کہ مولانا خلیل احمد سہارنپوری ؒ کو بے اختیار ہنسی آگئی کہا حضرت رات میں نے تجوری والے کمرے کو تالہ لگایا اور آیت الکرسی پڑھی اور سوگیا رات گئے کسی کھٹ کھٹ کی آواز سے میری آنکھ کھل گئی دیکھا کہ چور اس کمرے کا تالہ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں پوری توانائی لگانے کے باوجود تالہ ان سے نہیں ٹوٹ رہا تھا میری آنکھ کھلی تو میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے آواز لگائی ابے چوروں میں نے اللہ کے فضل سے آیت الکرسی پڑھ کر دم کیا ہے تم اپنی کوشش کر ڈالو صبح تک بھی تالہ توڑ سکو تو مان جاؤں تمہیں خزانچی یہ کہہ کر بڑے آرام اور اطمینان سے سو گیا چور بھی خاصے ڈھیٹ واقع ہوئے تھے ساری رات و ہ اس تالے کو توڑنے کی کوشش میں لگے رہے لیکن آیت الکرسی نے خوب دکھایا اور وہ صبح بے

نیل منام لوٹتے نظر آئے واقعہ سن کر ولی کام مولانا خلیل احمد سہارنپوری ؒ نے فرمایا واقعی اگر کوئی شخص اس یقین کے ساتھ آیت الکرسی پڑھے تو اس کی حفاظت میں ذرہ برابر شبہ نہیں۔یہ واقعہ لکھنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ آپ بھی اس یقین اخلاص کے ساتھ پڑھیں گے تو انشاء اللہ آپ کو صرف یہی نہیں ہر وظیفہ آپ کو فائدہ دے گا اور آیت الکرسی کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ اگر کوئی جن سانپ یا کسی چھپکلی کے روپ میں آپ کے گھر میں آجاتا ہے اور آپ اس کو پہچان لیتے ہیں کہ یہ واقعی جن ہے تو اس کے لئے طریقہ بہت ہی آسان ہے آپ اپنی دونوں آنکھیں بند کر کے تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر ہلکے ہاتھ سے تالی بجائیں اور پھر آنکھیں کھول دیں اگر جنات ہوں گے تو غائب ہوجائیں گے اگر عام چھپکلی یا سانپ ہو گا تو غائب نہیں ہوگا ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

About admin

Check Also

ادرک کے پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی اور دردوں سے چھٹکارا ہمیشہ کیلئے ، طریقہ جانیں

دوائی چھوڑئے ادرک کا استعمال کریں۔ اور بیماریاں بھگائے ادرک ایک خوشبودار جڑ کہلاتی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *