Breaking News

آپ ایک ہفتے میں دو لاکھ روپے کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

اگر آپ فلم اور ٹی وی کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سیر و سیاحت کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر بنانا بھی پسند کرتے ہیں تو آپ کو ویب سائٹ ’’نیٹ فلکس‘‘ کی طرف سے پیش کی گئی شاندار نوکری حاصل کرنے کی ایک کوشش ضرور کرنی چاہیے۔

نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایسے ملازمین درکار ہیں جو اس ویب سائٹ کے بڑے اور مقبول شوز والے یورپی مقامات کا سفر کریں اور اس دوران فنکاروں اور عام لوگوں سے ملیں اور ان مواقع کی خوبصورت تصاویر بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کریں۔ نیٹ فلکس کے معیار پر پورا اترنے والی تصاویر بنانے والوں کو ہفتہ وار دو ہزار ڈالر (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے)ادا کئے جائیں گے۔

اس ملازمت کے لئے اہلیت

ثابت کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ آپ ٹویٹر پر نیٹ فلکس (netflix) کو فالو کریں اور اپنی بنائی ہوئی تین اچھی سی تصاویر، جو کہ انسٹاگرام پر موجود ہوں، کو ٹیگ کریں۔ یادرہے کہ اس کے لئے آپ ہیش ٹیگ grammaster استعمال کریں گے۔ نیٹ فلکس کی طرف سے ان تصاویر کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر یہ متاثرکن ثابت ہوئیں تو آپ کو شاندار ملازمت کی پیشکش کردی جائے گی۔

About admin

Check Also

”رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب مومن پر کوئی پریشانی آتی ہے تو ۔۔۔؟“

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب بھی مومن کسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *